Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2021

کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق پولیس نے کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، بیٹا فرار ہونے میں کامیاب اسلام آباد: اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل اور مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں موجود 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑیوں کا قافلہ کشمالہ طارق کے پروٹوکول کا تھا، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹا بھی موجود تھے۔ پولیس نے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو حراست میں لے کر تھانہ رمنا منتقل کر دیا جب کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے تھانہ رمنا نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان بھی نامزد ہے، مقدمہ واقعہ میں زخمی والے

تین طالبات نے زیادہ نمبر لینے پر ہم جماعت کو قتل کر دیا

قاہرہ: مصر میں اسکول کی 3 طالبات نے امتحان میں زیادہ نمبر لینے والی اپنی ہم جماعت کو زہر ملا کیک کھلا کر قتل کردیا جب کہ وہی کیک غلطی سے کھانے والی 6 دیگر طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں ابو بکر صدیق پریپریٹری اسکول میں 3 حاسد طالبات نے اپنی ہم جماعت اسراء کمال کو امتحان میں زیادہ نمبر لینے پر کیک میں زیر ملا کر کھلا دیا۔ زہریلا کیک کھانے سے طالبہ کی طبیعت بگڑ گئی جہاں دوران علاج نے طالبہ نے دم توڑ دیا جب کہ غلطی سے کیک کھانے والی دیگر 6 طالبات کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک طالبہ کے گردے ناکارہ ہوگئے۔ پولیس نے کیک میں زہر ملانے والی تینوں طالبات کو حراست میں لیکر چار روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ فرانزک رپورٹ میں طالبہ اسراء کمال کی موت کی وجہ زہریلا کیک کھانا ثابت ہوگیا ہے۔

موبائیل فون ڈیٹا چوری ہونے سے بچائیں

موبائل کو فروخت کرنے سے پہلے اُس میں موجود تمام ڈیٹا اچھے طریقے سے ڈیلیٹ کیا کرے۔ آپ کی تصاویر، کنٹیکٹ نمبرز، میسجز اور دیگر مواد غیر متعلقہ افراد تک پہنچ سکتا ہے۔ اگرموبائل چوری ہوگیا یا چھین لیا گیا ۔اِس صُورت میں بھی دوسرا شخص آپ کے فون میں موجود ڈیٹا کو چوری کر کے اپنے پاس محفوظ کرسکتا ہے. اینٹی تھیفٹ ایپ دور سے فون کی سمت معلوم کرتی ہیں اور اس اطلاع کو متعلقہ فرد تک پہنچاتی ہیں۔اینٹی تھیفٹ ایپ کی مدد آپ فون سے دور رہتے ہوئے بھی ڈیٹا کلیئر کرسکتے ہیں۔ اِس سے پہلے آپ کا ڈیٹا کسی دوسری جگہ پر محفوظ ہونا بھی چائیے اور ڈیٹا کو وقتاً فوقتا بیک اپ کرتے رہنا چاہیے۔ اینٹی تھیفٹ ایپلیکشن پلے سٹور سے اسانی سے ڈاونلوڈ کرے۔ اگر کسی غیر شناختہ شخص نے آپ کو ای میل، واٹس ایپ یا کسی اور میسنجر سے کوئی لنک بھیجا، آپ نے بغیر سوچے سمجھےاُس لنک پر کِلک کیا، تو سمجھیے کہ آپ کا موبائل ہیک ہوگیا۔ کسی بھی مشکوک لنکس یا غیر تصدیق لنک پر کلک کرنے سے اور نامعلوم ای میلز کا جواب دینے سے گریز کریں۔ جس ای میل کو آپ تصدیق نہیں کرسکتے ہیں، تو اسے ہیکنگ کی کوشش سمجھیں۔ اسکو فورا ختم کرے اور بھیجنے والے کو جوا