Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2021

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی کی جانب سے 2021 کا کے سب سے سستے موبائل فون کی سیریزمتعارف کرادی ہے

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی کی جانب سے 2021 کا کے سب سے سستے موبائل فون کی سیریزمتعارف کرادی گئی ہے۔ شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی ریڈمی 9 سیریز کے مزید 3 فونز ریڈمی 9 اے اسپورٹ، 9 آئی اسپورٹ اور 9 ایکٹیو متعارف کرائے گئے ہیں۔ ریڈمی 9 اے اسپورٹ تو شیاؤمی کا رواں سال کا اب تک سب سے سستا فون بھی ہے جبکہ باقی فونز بھی زیادہ مہنگے نہیں۔ ریڈمی 9 اے اسپورٹ اور 9 آئی اسپورٹ: ریڈمی 9 اے اسپورٹ، 9 آئی اسپورٹ کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فون ایک جیسے ہی ہیں لیکن فرق صرف ریم اور اسٹوریج کا ہے۔ ریڈمی 9 اے اسپورٹ میں 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ریڈمی 9 آئی اسپورٹ میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ دونوں فونز کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرے موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ دیگر فیچرز میں 4 جی، وی او ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.0 اور جی پی ایس قابل ذکر ہیں۔ ریڈمی 9 اے کا 2 جی بی ریم اور 32 ج