Skip to main content

جس رات بھوت نے میرا پیچھا کیا



جِن لوگوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کو بہتے دیکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ شیر دریا کی ہیبت اور حُسن کے کیا معنی ہیں۔ چوڑا پاٹ، خاموش، سنجیدہ اور چوڑی پیشانی والا دریا شہر کے مشرق پہلو سے یوں چپ چاپ گزرتا ہے جیسے کوئی بزرگ فرشتہ سفید پر پھیلائے نیچی پرواز کر رہا ہو۔

کچی پائند خان دریائے سندھ کے کنارے آباد ہمارا گاؤں تھا، گھر سے دریا کا فاصلہ پانچ منٹ کی پیدل مسافت۔ ان دنوں گاؤں کے گھر ابھی کُشادہ تھے اور ہر آنگن میں درخت بازو پھیلائے کھڑے تھے۔

شام کو شہر کا شہر دریا کنارے اُمڈ آتا۔ ہم چچا زاد اور گاؤں کے دوست آدھی رات تک وہیں بسیرا رکھتے۔ پورے چاند کی راتوں میں دریا تختِ آئینہ ہو جاتا۔

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب مہر تھا نہ قہر اور نہ کوئی سچا شعر، بے پروائی کے دن تھے۔ وقت کی لگام تھامنے کا ایک طریقہ میں نے نکالا کہ ایک ایف سی میں اپنے قیام کو طویل کر دیا۔

گاؤں کی دوسری اہم سرگرمی تھی چاچے منور شاہ (میرے تایا) دی جھا، دو کنال کے صحن میں گلاب اور رابیل (موتیے) کی خوبصورت جھاڑیاں قطار اندر قطار ہاتھ باندھے کھڑی تھیں۔ گرمیوں کی راتوں میں جب رابیل کی جھاڑیاں پھولوں سے بھر جاتیں تو ایسی خوشبو بکھیرتیں جیسے چاند سے چاندنی نہیں، قطرہ قطرہ مہک ٹپک رہی ہو۔ شام سے ذرا پہلے جب گرمی کا دم نکل رہا ہوتا، خوب چھڑکاؤ کیا جاتا اور چارپائیاں بچھا دی جاتیں۔

عشا کے بعد یہاں خوب محفل جمتی، عمر کی کوئی قید نہ تھی، لونڈوں سے لے کر ادھیڑ عمر شامل رہتے۔ یہ حجرہ جگراتیوں، ناکام سیاستدانوں، نام نہاد دانشوروں، دائمی کنواروں، دُھتکارے ہوئے شوہروں اور نامُراد عاشقوں کی پناہ گاہ تھا۔ سننے کو بہت سے کان، تان کے حاشیہ نشین، نیم ملا ونیم حکیم سب کچھ یہیں تھا۔

شادی شُدہ مردوں کی بیویوں اور کنواروں کی ماؤں کا اتفاق تھا کہ خیبر سے مہران تک تمام مسائل کی وجہ یہی نصف شب تک کی آوارگی کا مرکز ہے۔ گرمیوں کی راتیں، میں اور میرا چچا زاد بھائی ظفر، حجرے کے صحن میں ہی گزارتے۔ گہرے نیلے آسمان پر تاروں کی قندیلیں اور آکاش گنگا کی جادوئی دُھول ایسی دلپذیر کہ گھنٹوں نظارہ کرتے رہیے اور آنکھیں نہ تھکیں۔

ایک رات کا واقعہ یوں ہے کہ عشا کے بعد حسبِ دستور محفل جمی، دن میں آندھی کے ساتھ چھینٹے بھی پڑے تھے لہٰذا گرمی نسبتاً کم اور رات خاصی خوشگوار تھی۔ میں سفید لٹھے کا کُرتا شلوار پہنے ہوئے تھا اور دبئی سے ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے منگوایا ہوا عطر بھی زیبِ جسم تھا۔

فہیم کارلو جس میں شکاری اُلؤوں کی روح سرایت کر گئی تھی اور جو بے خوابی کے طفیل لال آنکھیں لیے گھومتا پھرتا، اُس رات کہیں سے رابیل کے ہار لے آیا۔ موتیے کے ہار اور عطر کی خوشبو نے گفتگو کی کشتی کا رُخ جنات اور آسیب کی جھیلوں کی سمت موڑ دیا۔ سحر، جادو سفلیات، آسیب اور جنات غرض خوف کی ہر جہت تک پہنچنے کے لیے پتوار چلتی رہی۔ اگرچہ سبھی متفق تھے کہ یہ جو لڑکیوں کے سکول سے خوفناک واقعات منسوب ہیں سب واہیات باتیں ہیں۔ نہ آدھی رات کو سکول کی دیواروں پر چراغ جلتے ہیں نہ کسی نے بند کمروں سے جناتی چیخیں سُنی ہیں نہ رات کو وہاں کسی نے کھلے بالوں اور سُرخ لباس والی عورت کو پھرتے دیکھا ہے

لیکن چونکہ سکول صرف دن میں کُھلتا اور دن میں ہی بند ہو جاتا تھا، لٰہٰذا رات کو ایسی جگہوں پر جنات کا بسیرا ہونا کسی کے نزدیک انہونی بات نہ تھی۔

رات کے سوا ایک بجے سارے آوارہ گھروں کو لوٹے اور ہم تین چچا زاد رہ گئے۔ ظفر جو ازلی کمینہ تھا، اس نے ایک شرط کی تجویز پیش کی کہ اگر میں موتیےکے ہار گلے میں پہن کر سکول والی گلی کا چکر لگا کر واپس آؤں تو پانچ سو روپے وہ دونوں مجھے ادا کریں گے ورنہ مجھے شرط کی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

میری غیرت کو جگاتے جگاتے اور شرط کے ضابطے طے کرتے کرتے پون گھنٹہ مزید گزر گیا اور رات کے دو بج گئے۔

دو بجے رات میں حجرے کے دروازے سے نکلا، سفید ابلق کُرتا، دانۃ الدنیا کا عطر، گلے میں رابیل کے ہار، غرض جنات و بلیات کے استقبال کا سارا مصالحہ دستیاب تھا۔

حجرے کو دو گلیاں لگتی تھیں، مجھے بائیں گلی سے نکل کر مذکورہ آسیبی سکول سے ہوتے ہوئے دائیں گلی سے ایک دائرہ مکمل کرتے ہوئے واپس آنا تھا۔

رات کے دو بجے کا وقت، بنا چاند کی اماوسی بیوہ رات اُس پر بادلوں کا گھیرا، گُھپ اندھیرا۔ دل میں شمشان گھاٹ کی چڑیلوں، کالی شکتیوں اور جنات کی ساری لرزہ خیز داستانیں تازہ ہو گئیں۔ گاؤں کی گلیوں میں بلب جلانے کی فضول خرچی بھلا کون کرتا تھا، ایسی تاریکی تھی کہ پاتال کی ڈائنوں کے دل کوئلہ ہو جائیں۔

دل میں آیت الکرسی کا ورد کرتا ہوا میں سکول والے موڑ پر پہنچا۔ سکول کے آہنی دروازے سے چند قدم پہلے ہی کسی نے میرے پیچھے پیچھے چلنا شروع کر دیا۔ میں نے وہم سمجھ کر جھٹکنا چاہا مگر آواز ایسی واضح تھی کہ ذرا برابر شک کی گُنجائش نہ تھی۔ کوئی میرے پیچھے تھا، صرف پانچ قدم کی دوری پر۔

مزید تصدیق کی خاطر میں چلتے چلتے اچانک رُک گیا، پیچھے سے آنے والے نادیدہ قدم بھی رک گئے۔ دوبارہ چلنا شروع کیا تو پھر وہی تعاقب۔ زیادہ ہولناک بات یہ تھی کہ قدموں کی چاپ بالکل میرے چلنے کے ردھم سے ہم آہنگ تھی، اتنی کہ یہ کام کسی آسیبی مخلوق کے سوا کوئی کر ہی نہیں سکتا تھا۔ سب کو پتہ ہے کہ جنات پیچھے مڑ کر دیکھنے والے کا کیا حشر کرتے ہیں، اس لیے پیچھے مُڑ کر دیکھنے کا سوال نہ تھا۔ خوف کی سرد لہر نے ریڑھ کی ہڈی کو منجمد کر دیا، کمر لکڑی کے تختے کی مانند سخت ہو گئی تھی۔ خشک پتے کی طرح کھڑ کھڑاتا ہوا سکول کے آگے سے گزرا۔

لمحے صدیوں پر کیسے محیط ہوتے ہیں یہ میں نے اس رات جانا۔

پچاس قدموں بعد گلی مڑتی تھی، مڑتے ہی حواس قدرے بحال ہوئے کیوں کہ یہاں ماسٹر ایوب صاحب کے گھر پر ایک مدقوق بلب ٹمٹما رہا تھا۔ میرا تعاقب بدستور جاری تھا مگر اِس پیلی بیمار روشنی نے قدرے تسلی بخشی۔

ماسٹر ایوب کے گھر کے بالکل سامنے نیچی چھت والا ایک کچا مکان تھا۔ ناگاہ میری نظر اُس کمرے کی چھت پر پڑی تو کیا دیکھتا ہوں کہ چھت کے کنارے قدرے چھوٹی قامت کا انسانی ڈھانچہ ہاتھ میں عصا پکڑے گلی کی طرف جھک کے کھڑا ہے۔

ڈھانچے کے زیریں جسم پر ایک دھجی لپٹی ہوئی تھی۔ دہشت کے مارے دل اُچھل کر گلے میں آن اٹکا، قریب تھا کہ میں منہ کھولتا تو دل باہر آن پڑتا۔ میں سرپٹ بھاگا۔ پیچھے چلنے والی مخلوق نے بھی بھاگنا شروع کر دیا۔ گلی میں لگے کھمبے کی ایک باہر نکلی ہوئی پتری میرے کرتے کے چاک میں اُلجھی اور چرررر کی آواز کے ساتھ کرتا تار تار کر گئی۔

فاصلہ کچھ زیادہ نہ تھا، سامنے ہی حجرے کا دروازہ تھا، دونوں چچا زاد باہر ہی کھڑے تھے۔ میں انہیں پھلانگتا ہوا اندر گُھسا اور چاپائی پر جا گرا۔ تھوڑی دیر میں اوسان بحال ہوئے تو پوری رام لیلا کہہ سنائی۔ وہ دونوں اِس پورے دورانیے میں لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔ یہ خوف خاصا پیشاب آور بھی ثابت ہوا تھا۔

باتھ روم جانے کے لیے اُٹھا اور جونہی پہلا قدم اٹھایا پیچھے سے پھر وہی سرسراتی ہوئی چاپ۔ اب جو مُڑ کر دیکھا تو چپل میں ایک ڈور اٹکی تھی جس کے دوسرے سرے پر پلاسٹک کا ایک لفافہ بندھا تھا۔ پلاسٹک کے یہ لفافے ڈور سے باندھ کر گاؤں کے بچے پتنگ کے نعم البدل کے طور پر اُڑاتے تھے۔ یہ لفافی پتنگ ڈور سمیت سکول کے دروازے سے چند قدم پہلے ہی پڑی تھی جس کی ڈور میری چپل میں اٹک گئی تھی اب جوں ہی میں قدم اُٹھاتا تو وہ لفافہ بھی ساتھ چلتا۔ یہ معمہ تو حل ہوا۔

مگر چھت پر وہ ڈھانچہ؟ اسے تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا اور اس کا گواہ میرا تار تار کُرتا تھا۔

بہادری اور شرط تو دھرے ہی رہ گئے اُلٹا دونوں چچا زادوں نے خوب میرے لتے لیے۔

اگلے دن میں اُستاد ایوب کے گھر پہنچا اور اُنہیں اُن کے گھر کے بالمقابل آسیبی ڈھانچے کے بسیرے سے آگاہ کیا۔ اُستاد صاحب بھی حجرے کی محفل کے قدیمی رکن اور ہمارے دوست تھے۔ خوب ہنسے اور بتایا کہ وہ ڈھانچہ چاچا قاسم تھا جس کی عمر 80 سال تھی، کمزور اتنا تھا کہ سر کی ہڈیاں بھی گِنی جا سکتی تھیں۔ آنکھوں سے تقریباً نابینا تھا مگر نہ جانے کیسے لکڑی کی سیڑھی سے آدھی رات کو چھت پر جا چڑھتا اور گھنٹوں ایک ہی پوزیشن میں کھڑا رہتا تھا۔

بھوت پریت پر میرا یقین نہ اس وقت تھا نہ اب ہے، لیکن نہ جانے کیوں اس دن کے بعد سے میں نے کبھی اس قسم کی شرط لگانے کی کوشش نہیں کی۔

Comments

Popular posts from this blog

Add Jamil Noori Nastaliq to all companies' Android mobiles

), Huawei (EMUI), SAMSUNG, Vivo, Oppo, Realme,Tecno & Inifinix You can change custom font style for Xiaomi,huawei,samsung,vivo,opp,realme without ROOT. # SAMSUNG supported versions - Kitkat and below - Lollipop (5.0 to 5.1.1) - Marshmallow (6.0 to 6.0.1) - Nougat (7.0 to 7.1.2) - Oreo & upper (8.0++) - Pie (9.0) OneUI - Custom Font Not Working On Android10 :'( But, We can change font with official monotype flipfont # MIUI supported versions - MIUI Version 7 to 12 # Vivo - iTheme 4.0.0.1+++ # Oppo -  All # Realme - All # Huawei - All Models # Tecno & Inifinix - All Models All in One Android Font Changer ;) #zFont Changelogs ========== 01/08/2020 [2.4.6] - Fix Vivo Bugs 31/07/2020 [2.4.5] - Supported Tecno & Inifinix - Added Uninstall iTheme Guide (VIVO) 14/07/2020 [2.4.4] - Now Support MIUI 10, 11, 12 🤩 No more change it back to default 😎 Because we replace custom font with an official font. (Requires Mi Account) - Added Remove Ads Option! - Fix Not Working on Andr...

A Quick and Pro Video Editor

ود آؤٹ (واٹرمارک) ویڈیو ایڈیٹر اگر آپ پلے سٹور سے ویڈیو ایڈیٹنگز کے لیے ایپ ڈاؤنلوں کرتے ہیں اور ویڈیو تیار ہونے کے بعد ویڈیو پر ایپ کا (مارک) یعنی نام شو ہوتا ہے تو پریشانی کی بات نہیں۔ آج میں آپ کو ایک ایسا ایپ بتانے والا ہوں جس سے آپ یوٹیوب فیس بک انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا کے لیے بہترین ویڈیوز اپنے موبائیل فون پر بنا سکیں گے۔ ایپ کا واٹر مارک بھی شو نہیں ہو گا، اور پلے سٹور کی پالیسی کے عین مطابق لیگل طریقے سے ڈاؤنلوڈ بھی ہو جائے گی بالکل فری میں۔ اس ایڈیٹنگ ایپ میں ٹیمپلیٹ بھی دستاب ہیں۔ سلو موشن، فاسٹ موشن، زوم ان، آؤٹ چاروں طرف، اور ریورس ویڈیو کا آپشن بھی موجود ہے۔ اس ایپ کی مدد سے اپنی ویڈیو میں سٹیکر گفٹ ٹیکسٹ بھی ایڈ کر سکتے ہیں، اور بہترین کوالٹی کے فلٹر لگا سکتے ہیں۔ A Quick and Pro Video Editor VN, Best FREE HD Video Editor and Video Maker with all features, trim & cut video/movie/footage, blur the background and crop add music, sticker, multi-layer timeline, chroma key, green screen and video effects! Simple, but powerful as a desktop editor, VN is suitable for b...

انار بیچنے والی بوڑھی عورت اور ایک آدمی کی دلچسپ کہانی

وزن و پیمائش اور قیمت کی ادا ئیگی سے فارغ ہوکر وہ انار کو چاک کرتا اور ایک دانہ اپنے منھ میں ڈال کے شکایت کرتا کہ یہ تو کھٹے ہیں ….اور یہ کہہ کے وہ انار اس بوڑھی عورت کے حوالے کر دیتا….. وہ بزرگ عورت ایک دانہ چکھ کے کہتی “یہ تو با لکل میٹھا ہے” مگر تب تک وہ خریدار اپنا تھیلہ لیکے وہا ں سے جا چکا ہوتا ہے. …اس شخص کی زوجہ بھی ہر بار اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی …. اس کی بیوی نے پوچھا “جب اس کے انار ہمیشہ میٹھے ہی نکلتے ہیں تو یہ روز کا ڈرامہ کیسا..” اس شخص نے مسکرا کے جواب دیا ” وہ بوڑھی ماں میٹھے انار ہی بیچتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے وہ خود اس کو کھانے سے محروم ہیں …اس ترکیب سے میں ان کو ایک انار بلا کسی قیمت کے کھلانے میں کامیاب ہو جا تا ہوں …بس اتنی سی بات ہے” اس بوڑھی عورت کے سامنے ایک سبزی فروش عورت روزانہ یہ تماشہ دیکھتی تھی …… سو وہ ایک دن پوچھ بیٹھی “یہ آدمی روزانہ تمہارے انار میں نقص نکال دیتا ہے اور تم ہو کہ ہمیشہ ایک زائد انار وزن کرتی ہو…کیا وجہ ہے؟؟؟” یہ سن کے بوڑھی عورت کے لبوں پر مسکراھٹ کھیل گئی اور وہ گویا ہوئی “میں جانتی ہو ں کہ وہ ایسا مجھے ایک انار کھلانے کے لیے کرتا ہے اور ...

Make money by playing a very simple game

Aim, throw and claim Rewards! Lucky Toss brings you fun and gifts! Lucky Toss 3D is a Free casual Ring Toss game. It is also a fun game to kill time! It's exciting and it relieves boredom。 Lucky Toss 3D is fun and the best ring Toss ever! If you like Ring Toss or other toss games, you will love Lucky Toss: one of the most fun and addicting casual games ever. How to Play - Control the ring with your dominant finger. - Aim for your rewards - Toss the ring. - Fling the ring out towards the bottles and let go. Feature - Various rewards. - One tap and easy control. - Beautiful graphics and animation. - Addictive gameplay. - Awesome time killer game. Lucky Toss offers different kinds of rewards. After collecting enough puzzles and coins, you can have all the rewards immediately.Download Lucky Toss and start your journey to success! Download App

بالاکوٹ کھولیاں درویش آباد کا تعارف اور کچھ معروف شخصیات کا تذکرہ

کھولیاں درویش آباد کا تعارف اور کچھ معروف شخصیات کا تذکرہ جنہوں نے اپنے علاقے میں مثالی خدمات پیش کی اس تحریر کو سیاسی مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہائ غیر جانبداری سے لکھا گیا ہے۔ باوجود اس کے اگر کوئی الفاظ یا جملہ آپ کو ناپسندیدہ لگے تو اس کے لیے ایڈوانس معذرت۔ کھولیاں درویش آباد سطح سمندر سے اوسط بلندی 971میٹر3188فٹ پر پاکستان کےصوبہ خیبرپختونخواہ کےضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کےیونین کونسل گھنول کا اک خوبصورت گاؤں ہے،کھولیاں درویش آباد کو کھولہ بھی کہا جاتا ہے تاہم اس کے ساتھ درویش آباد کا اضافہ وہاں پر مدفون اک بزرگ کی نسبت سے ہے، بزرگ اللہ والے تھےاور ان کو درویش باجی کے نام سےپکارا جاتا تھا، آج اسی بنا پر اس علاقے کو کھولیاں درویش آباد کہا جاتا ہے، کھولیاں درویش آباد میں کئی محلے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں پولی والا یہ مرکز ہے اس علاقے کا اس کے علاوہ اپرکھولہ،چیٹرآلہ، ڈھیری زمان،چٹھہ، بیدہ،جموں نکہ، گدی، مانگپائ، باڑی،سیل، نلہ نکہ، کھیت، بٹہ، کلانگہ شامل ہیں کھولیاں درویش آباد میں سے کاغان ناران کو جانے والی مین شاہراہ گزر کر جاتی ہے، بظاہر یہ اک پہاڑی علاقہ ہے، ...

One-click photo dance video maker app

Instantly convert a photo of anyone into a funny realistic GIF of them dancing! Make your friends, parents, grandma and grandpa dance! Jiggy is a DeepFake app that makes people in your photos come to life and dance hilariously! - Photorealistic body deepfake video - Get instant results, no manual editing - The best way to prank your friends! - Over 100 unique & funny dances - Deep fakes app - Dancing friends animator - Human animation creator - Convert old photos to dance videos! - Amazing camera filters - Replace overused emojis with personal GIFs - Make funny GIF for chats - Impress anyone with your cool dance moves - Image to video converter - Share to Story, social media or save to gallery - Real human puppeteer - Move your body! - Floss trolling joke - Face swap video - Realistic Jib Jab The clock is ticking... Tik... Tok... Get Jiggy now! Everybody dance now! Download App

پسند کی شادی

ہمارے معاشرے میں لڑکی کی پسند کو ناقابل معاف عمل سمجھا جاتا ہے، جو اس دور کی بدترین جہالت ہے، ہمارے معاشرے میں لڑکی کی پسند کے اظہار کو والدین اور بھائ اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں، جس کے نتائج بہت خطرناک آتے ہیں۔ میں آپ کو دو واقعات بتاتا ہوں جن کی صداقت کا میں خود گواہ ہوں اور پروف بھی دے سکتا ہوں۔ میرے ایک جاننے والے کی مانسہرہ کے ایک گاؤں کی لڑکی سے فرینڈشپ بنی دوران تعلیم دونوں کا تعلق دینی مدارس سے تھا، ان کی دوستی بالآخر محبت میں بدلی ایک دوسرے کی فیملی اور گھر کے بارے میں بھی جانکاری ابھی نہیں ہوئ تھی کہ سنہ2005کا تباہ کن ذلزہ ہو گیا، جس کی وجہ سے دونوں بچھڑ گے، اور ایک دوسرے کے بارے میں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ زندہ ہیں یا وفات پا چکے۔ اس دوران ایک طویل عرصہ بیت گیا، لڑکا تو بھول گیا مگر لڑکی نے تلاش جاری رکھی، لڑکی کے گھر کئ رشتے آۓ مگر اس نے انکار کر دیا۔ اس دوران لڑکے کو اپنے رشتے داروں میں ایک لڑکی سے پیار ہو گیا، اور اس لڑکی کے والدین رشتہ دینے پر بھی آمادہ ہو گے اور ان دونوں کی انگیجمنٹ کر دی گئ۔ غالباً سنہ2013میں اس لڑکی نے تلاش کرتے کرتے بالآخر اس لڑکے کا فون نمبر حاصل ک...

بواسیر

بواسیر  بواسیر)Piles(کا مرض عام ہے ۔ جلد توجہ نہ دینے اور ٹوٹکے کرنے سے اکثر مریض مرض کو پیچیدہ کر لیتے ہیں یہاں تک کہ معاملہ عمل جراحی تک جا پہنچتا ہے ۔ اگر بر وقت علاج معالجہ کیا جائے اور حفاظتی تدابیر و احتیاط کر لی جائے تو مرض پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔  بواسیر کی اقسام  بواسیر کی دو اقسام ہیں ۔  بواسیر خونی اور بواسیر بادی ۔  پہلی قسم میں خون آتا ہے جبکہ ثانی الذکر میں خون نہیں آتا ، جبکہ باقی علامات ایک جیسی ہوتی ہے ۔  بواسیر کس طرح ہوتی ہے ؟  گردش خون کے نظام میں دل اور پھیپھڑوں سے تازہ خون شریانوں کے ذریعے جسم کے تمام اعضاءکو ملتا ہے ، اس کے ساتھ آکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ پھر ان حصوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ والا خون واپس دل اور پھیپھڑوں تک وریدوں کےذریعے پہنچتا ہے ۔ مقعد میں خاص قسم کی وریدوں میں راستہ)Valves(نہ ہونے کی وجہ سے ان وریدوں میں خون اکٹھا ہو کر سوزش پیدا ہوجاتی ہے جو کہ بواسیر کہلاتی ہے ۔ اس طرح یہ مرض ہو جاتا ہے اور مناسب تدابیر نہ کی جائیں تو وریدیں اس قدر کمزور ہو جاتیہیں کہ تھوڑی سے رگڑ سے بھی پنکچر ہو کر خون خارج کرنے لگتی ہیں ۔ مقعد کے اوپر والے حصے کے اندر...

Great app for mobile graphic design enthusiasts

Canva makes design and video editing amazingly simple (and fun)! 🙌 Create stunning logo & poster designs with your photos and videos—even if you’re not a design expert! A versatile free graphic design app: full editor, Instagram story maker, video maker, video collage creator, logo maker and poster maker, book creator & mood board creator — Canva is the ultimate editing app. Design your Instagram Highlight cover, Instagram Story or no crop posts, create a logo and banner for social networks: Facebook, Pinterest and Twitter. You can also make birthday invitations & wedding invites. Stay on brand with our logo creator or logo designer for your business cards, posters or Instagram posts. Available on your phone & computer to jump back into your design anytime, anywhere. How to Use Canva 1. Start from scratch or a ready-to-use design Create a design with our blank canvas, or save time and use any of our 60,000 FREE templates created by professional designers, inclu...