مولانا محمد شعیب الازھری صاحب حفظہ الله بالاکوٹ ڈھیری زمان 🌺مئی7سنہ2018بروز پیر🌺 مفہوم حدیث مبارک: (تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سیکھاۓ) بالاکوٹ: کھولیاں درویش آباد کے محلے ڈھیری زمان سے تعلق رکھنے والے اک عالم دین کا مختصر تعارف کھولیاں علماء اکرام و حفاظ اکرام کا گڑھ ہے، اکثریت علماء اکرام کی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرون ملک میں بھی دینی خدمات سرانجام دے رہی ہے، پچھلی تحریر میں چند علماء اکرام کےبارےمیں لکھا تھا، آج آپکو اک اور عظیم شخصیت کا تعارف کروانے جا رہا ہوں جو کسی تعارف کےمحتاج تو نہیں، ان کی دینی خدمات نے ان کو بہت بڑا مقام دلایا، نئی نسل شاید اتنی معلومات نہ رکھتی ہو ان کے بارے میں البتہ بڑی عمر کے لوگ بڑے قریب سے جانتے ہیں۔ آج صرف بات ہو گی- مولانا محمدشعیب الازھری صاحب حفظہ اللہ ڈھیری زمان کھولیاں والے کی جنہوں نے اپنی دینی خدمات کے ذریعے نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر پاکستان اور اپنےگاؤں کا نام روشن کیا، مولانا محمد شعیب الازھری صاحب حضرت مولانا عبدالرحیمؒ مرحوم کے صاحبزادے ہیں 22جون1953بمقام ڈھیری زمان میں ان کی پیدائش ہوئ، پرائمری تعلیم گورن...