Skip to main content

جلد کے لئے 8 ضروری وٹامن


  اگرجلد صحت مند ہوتو خوبصورتی میں خود بہ خود اضافہ ہوجاتا ہے۔جلد انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہے جوجسم کونقصان پہنچانے والے عناصر کے لئے دیوار کا کام کرتا ہے۔ جیسے سورج کی شعاعیں، جراثیم، سردی کے اثرات، زہریلے مادے اورساتھ ساتھ یہ جسمانی درجہ حرارت کوریگولیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے۔

سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں جلد کے کینسراوراینٹی ایجنگ کاباعث بنتی ہیں۔اسی لئے انڈے کی زردی، مچھلی،کلیجی،دودھ اوراناج اس کابہترین ذریعہ ہیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ جلد پرظاہرہونے والے مختلف مسائل وٹامنز کی کمی کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ جس کی باعث انسانی چہرے کا حسن پھیکا پڑجاتا ہے۔
*جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے مندرجہ ذیل وٹا منز کی ضرورت ہوتی ہے

وٹامن اے
یہ ایک ایسا وٹامن ہے جوصحت مند جلد کی تشکیل اوربحالی کا کام کرتا ہے۔اگرآپ اس وٹامن کی صحیح مقدارنہیں لیتے توآپ کی جلد اورہونٹ خشک ہوکرپھٹنے لگتے ہیں۔
انڈے ،گوشت، فورٹیفائیڈ ملک، چیز، کریم، کلیجی اورمچھلی کا تیل اس کا بہترین ذریعہ ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹ اوربیٹاکیروٹین سے بھرپور پھل اورسبزیاں جیسے پالک ،گاجر،شملہ مرچ،خوبانی ،آڑو اورشکرقندی نہایت مفید ہیں۔

وٹامن ڈی
وٹامن ڈی کی کمی سورائیسس کاسبب بنتی ہے۔اس کی کمی جلد کی خرابی کاسبب بنتی ہے۔وٹامن ڈی دوطرح کے ہوتے ہیں وٹامن ڈی ٹواوروٹامن ڈی تھریسورج کی روشنی سے جلد وٹامن ڈی حاصل کرسکتی ہے۔

سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں جلد کے کینسراوراینٹی ایجنگ کاباعث بنتی ہیں۔اسی لئے انڈے کی زردی، مچھلی،کلیجی،دودھ اوراناج اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

وٹامن ای
یہ ایک اہم آکسیڈنٹ ہے جس سے نقصان دہ ریڈیکل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔غذا،فضائی آلودگی،سورج کی روشنی ،تمباکونوشی سے جسم میں قدرتی طورپرفری ریڈیکل بنتے ہیں۔
وٹامن ای جلد کواینٹی ایجنگ اورجھریوں سے بچاتاہے۔یاد رکھیں کہ وٹامن ای اکیلے آپ کی جلد کی حفاظت نہیں کرسکتااسکے ساتھ آپ کووٹامن سی لینے کی بھی ضرورت رہتی ہے۔ بادام ،ہیزل نٹ،مونگ پھلی،سن فلاورآئل،بروکلی اورپالک سے وٹامن ای حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن سی
اس وٹامن میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لئے یہ جلد کی صحت کے لئے اہم ہے۔ یہ سورج سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتاہے۔اس کی کمی سے جلد خشک ،کھردری اوربے جان ہوجاتی ہے۔
اس کی کمی سے پٹھوں اورجوڑوں میں درد اورمسوڑھوں سے خون اورسوجن کی شکایت اورجسم پرلال تل بھی ہوجاتے ہیں۔چکوترا،مالٹا،آم ،پپیتا،پھول گوبھی،ٹماٹر،بند گوبھی،پالک،لال اورہری شملہ مرچ اورلیموں اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

رابوفلیون وٹامن بی ٹو
وٹامن بی ٹوغذاسے حاصل ہونے والی توانائی آپ کی جلد اورآنکھوں کی صحت کے لئے بہترہے۔اس کی کمی سے جلد پرریش اوربالوں کاگرنا اورپپوٹوں کی سوجن رہتی ہے۔
اس کی کمی سے آپ کے منہ اورزبان کی جلد بھی متاثرہوتی ہے۔ دودھ ،کاٹیج چیز،دہی،اناج،ہرے پتوں والی سبزیاں،انڈے کی سفیدی ،گوشت اورکلیجی کے استعمال سے آپ اس کی مناسب مقدار حاصل کرسکتے ہیں۔

نیاسن وٹامن بی تھری
جسم میں فیٹ،کاربوہائیڈریٹ اورپروٹین کوتوانائی میں تبدیل کرنے کے لئے نیاسن کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ جلد کوصحت مند اورنظام ہضم اوراعصابی نظام کوسپورٹ کرتاہے۔اسکی کمی سے جلد اورزبان پرسوجن اورزخم ہوسکتے ہیں۔ مچھلی،گوشت،مرغی،انڈے ،دودھ،مشروم ،سیریل اورگری دارمیوے اس کابہترین ذریعہ ہیں۔

وٹامن بی سکس  6
یہ ایک ایساغذائی وٹامن ہے جوجلد کی صحت کے لئے ضروری ہے۔اس کی کمی سے جلد ،ہونٹ اورمنہ کے کنارے خشک ہوکرپھٹنے لگتے ہیں ۔جونہایت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
یہ تکلیف صرف سردی ہی نہیں بلکہ دیگر موسموں میں بھی رہتی ہے۔ مچھلی ،انڈے،مرغی اورآلواس کابہترین ذریعہ ہیں۔

بائیوٹن وٹامن بی سیون
یہ ایک اہم وٹامن ہے  جو گلیکوجن اورفیٹ کی ترکیب اورامینوایسڈ میٹابولزم میں اہم ہے ۔ اسکی کمی سے جلد خشک ہوجاتی ہے ۔بال جھڑنے لگتے ہیں۔یہ کھانے کی اشیاء میں وافرمقدار میں پایا جاتا ہے۔
انڈے کی سفیدی بائیوٹین کے جذب کوروکتی ہے۔  مونگ پھلی ،انڈے کی زردی،پھول گوبھی،مرغی ،مشروم بائیوٹین کے عمدہ ذرائع ہیں
                  
 خواتین و مرد حضرات کے چہرے کی چهائیاں. وجوہات اور علاج. 

 چهائیاں زیادہ تر لڑکوں اور بوڑهوں کے چہرے پر ہوتی ہیں مگر پریشان زیادہ خواتین ہوتی ہیں.  کیونکہ ان کے چہرے کی دلکشی داغ دهبوں سے ماند پڑ جاتی ہے . ایک طرف تو خواتین چهائیوں داغوں سے پریشان اور دوسری طرف ماڈرن دور کے ساتھ ساتھ کپڑوں سے باہر ہونے کو ہیں . .
سورج کی شعاعیں جب جلد پر پڑتی ہیں تو میلانوسائٹس خلیات کے عمل.میں تیزی آجاتی ہے جسکی وجہ سے  رنگدار مادہ میلا نن زیادہ پیدا ہوتا ہے .   اور وہ جلد پر جمع ہو کر نشانات بناتا ہے جو برائون بهی ہو سکتے ہیں کالے بهی. اس لئیے جو خواتین پردے میں رہتی ہیں مکمل لباس پہنتی ہیں چہرے کو ڈهانپ کر رکهتی ہیں ان کے چہرے ہشاش بشاش ہوتے ہیں  جیسا کہ کسی مدرسے سے فارغ التحصیل لڑکیاں اور عالمہ.... ان کے چہرے بغیر کریم کے پر نور رہتے ہیں.

چھائیاں یا سیاہ دھبے چہرے پر میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ یہ عموماً تب ہوتا ہے جب جلد کو کوئی نقصان پہنچتا ہے ۔ میلانین وہ مادہ ہے جو جلد کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ جلد کی رنگت کا تبدیل ہونا کسی اوپری چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے یا اندرونی خرابی کے باعث بھی۔
 جلد کے جس حصے پر میلانین کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے اس حصے کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے ۔

مزید وجوہات
جلد پر سیاہ دھبوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں :
سورج کی شعائیں جلد پر پڑنے سے جلد اضافی میلانین بنانے لگتی ہے جس سے جلد کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے ۔ جلد ایسا خود کو الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے کرتی ہے ۔
*جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے باعث بھی چہرے پر چھائیاں پڑ سکتے ہیں ۔ خصوصاً دوران حمل جلد کی پگمنٹیشن میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
*عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر سیاہ دھبے پڑنے لگتے ہیں جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پرانی جلد کی جگہ نئی جلد آنے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔
*جگر کی خرابی سے جلد کی رنگت متاثر ہو سکتی ہے ۔ جگر میں اگر خرابی پیدا ہو جائے تو جلد کے سیلز سےToxins خارج نہیں ہو پاتے ۔
کیل مہاسے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ملنے سے جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں.


Comments

Popular posts from this blog

Add Jamil Noori Nastaliq to all companies' Android mobiles

), Huawei (EMUI), SAMSUNG, Vivo, Oppo, Realme,Tecno & Inifinix You can change custom font style for Xiaomi,huawei,samsung,vivo,opp,realme without ROOT. # SAMSUNG supported versions - Kitkat and below - Lollipop (5.0 to 5.1.1) - Marshmallow (6.0 to 6.0.1) - Nougat (7.0 to 7.1.2) - Oreo & upper (8.0++) - Pie (9.0) OneUI - Custom Font Not Working On Android10 :'( But, We can change font with official monotype flipfont # MIUI supported versions - MIUI Version 7 to 12 # Vivo - iTheme 4.0.0.1+++ # Oppo -  All # Realme - All # Huawei - All Models # Tecno & Inifinix - All Models All in One Android Font Changer ;) #zFont Changelogs ========== 01/08/2020 [2.4.6] - Fix Vivo Bugs 31/07/2020 [2.4.5] - Supported Tecno & Inifinix - Added Uninstall iTheme Guide (VIVO) 14/07/2020 [2.4.4] - Now Support MIUI 10, 11, 12 🤩 No more change it back to default 😎 Because we replace custom font with an official font. (Requires Mi Account) - Added Remove Ads Option! - Fix Not Working on Andr...

A Quick and Pro Video Editor

ود آؤٹ (واٹرمارک) ویڈیو ایڈیٹر اگر آپ پلے سٹور سے ویڈیو ایڈیٹنگز کے لیے ایپ ڈاؤنلوں کرتے ہیں اور ویڈیو تیار ہونے کے بعد ویڈیو پر ایپ کا (مارک) یعنی نام شو ہوتا ہے تو پریشانی کی بات نہیں۔ آج میں آپ کو ایک ایسا ایپ بتانے والا ہوں جس سے آپ یوٹیوب فیس بک انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا کے لیے بہترین ویڈیوز اپنے موبائیل فون پر بنا سکیں گے۔ ایپ کا واٹر مارک بھی شو نہیں ہو گا، اور پلے سٹور کی پالیسی کے عین مطابق لیگل طریقے سے ڈاؤنلوڈ بھی ہو جائے گی بالکل فری میں۔ اس ایڈیٹنگ ایپ میں ٹیمپلیٹ بھی دستاب ہیں۔ سلو موشن، فاسٹ موشن، زوم ان، آؤٹ چاروں طرف، اور ریورس ویڈیو کا آپشن بھی موجود ہے۔ اس ایپ کی مدد سے اپنی ویڈیو میں سٹیکر گفٹ ٹیکسٹ بھی ایڈ کر سکتے ہیں، اور بہترین کوالٹی کے فلٹر لگا سکتے ہیں۔ A Quick and Pro Video Editor VN, Best FREE HD Video Editor and Video Maker with all features, trim & cut video/movie/footage, blur the background and crop add music, sticker, multi-layer timeline, chroma key, green screen and video effects! Simple, but powerful as a desktop editor, VN is suitable for b...

انار بیچنے والی بوڑھی عورت اور ایک آدمی کی دلچسپ کہانی

وزن و پیمائش اور قیمت کی ادا ئیگی سے فارغ ہوکر وہ انار کو چاک کرتا اور ایک دانہ اپنے منھ میں ڈال کے شکایت کرتا کہ یہ تو کھٹے ہیں ….اور یہ کہہ کے وہ انار اس بوڑھی عورت کے حوالے کر دیتا….. وہ بزرگ عورت ایک دانہ چکھ کے کہتی “یہ تو با لکل میٹھا ہے” مگر تب تک وہ خریدار اپنا تھیلہ لیکے وہا ں سے جا چکا ہوتا ہے. …اس شخص کی زوجہ بھی ہر بار اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی …. اس کی بیوی نے پوچھا “جب اس کے انار ہمیشہ میٹھے ہی نکلتے ہیں تو یہ روز کا ڈرامہ کیسا..” اس شخص نے مسکرا کے جواب دیا ” وہ بوڑھی ماں میٹھے انار ہی بیچتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے وہ خود اس کو کھانے سے محروم ہیں …اس ترکیب سے میں ان کو ایک انار بلا کسی قیمت کے کھلانے میں کامیاب ہو جا تا ہوں …بس اتنی سی بات ہے” اس بوڑھی عورت کے سامنے ایک سبزی فروش عورت روزانہ یہ تماشہ دیکھتی تھی …… سو وہ ایک دن پوچھ بیٹھی “یہ آدمی روزانہ تمہارے انار میں نقص نکال دیتا ہے اور تم ہو کہ ہمیشہ ایک زائد انار وزن کرتی ہو…کیا وجہ ہے؟؟؟” یہ سن کے بوڑھی عورت کے لبوں پر مسکراھٹ کھیل گئی اور وہ گویا ہوئی “میں جانتی ہو ں کہ وہ ایسا مجھے ایک انار کھلانے کے لیے کرتا ہے اور ...

پسند کی شادی

ہمارے معاشرے میں لڑکی کی پسند کو ناقابل معاف عمل سمجھا جاتا ہے، جو اس دور کی بدترین جہالت ہے، ہمارے معاشرے میں لڑکی کی پسند کے اظہار کو والدین اور بھائ اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں، جس کے نتائج بہت خطرناک آتے ہیں۔ میں آپ کو دو واقعات بتاتا ہوں جن کی صداقت کا میں خود گواہ ہوں اور پروف بھی دے سکتا ہوں۔ میرے ایک جاننے والے کی مانسہرہ کے ایک گاؤں کی لڑکی سے فرینڈشپ بنی دوران تعلیم دونوں کا تعلق دینی مدارس سے تھا، ان کی دوستی بالآخر محبت میں بدلی ایک دوسرے کی فیملی اور گھر کے بارے میں بھی جانکاری ابھی نہیں ہوئ تھی کہ سنہ2005کا تباہ کن ذلزہ ہو گیا، جس کی وجہ سے دونوں بچھڑ گے، اور ایک دوسرے کے بارے میں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ زندہ ہیں یا وفات پا چکے۔ اس دوران ایک طویل عرصہ بیت گیا، لڑکا تو بھول گیا مگر لڑکی نے تلاش جاری رکھی، لڑکی کے گھر کئ رشتے آۓ مگر اس نے انکار کر دیا۔ اس دوران لڑکے کو اپنے رشتے داروں میں ایک لڑکی سے پیار ہو گیا، اور اس لڑکی کے والدین رشتہ دینے پر بھی آمادہ ہو گے اور ان دونوں کی انگیجمنٹ کر دی گئ۔ غالباً سنہ2013میں اس لڑکی نے تلاش کرتے کرتے بالآخر اس لڑکے کا فون نمبر حاصل ک...

بالاکوٹ کھولیاں درویش آباد کا تعارف اور کچھ معروف شخصیات کا تذکرہ

کھولیاں درویش آباد کا تعارف اور کچھ معروف شخصیات کا تذکرہ جنہوں نے اپنے علاقے میں مثالی خدمات پیش کی اس تحریر کو سیاسی مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہائ غیر جانبداری سے لکھا گیا ہے۔ باوجود اس کے اگر کوئی الفاظ یا جملہ آپ کو ناپسندیدہ لگے تو اس کے لیے ایڈوانس معذرت۔ کھولیاں درویش آباد سطح سمندر سے اوسط بلندی 971میٹر3188فٹ پر پاکستان کےصوبہ خیبرپختونخواہ کےضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کےیونین کونسل گھنول کا اک خوبصورت گاؤں ہے،کھولیاں درویش آباد کو کھولہ بھی کہا جاتا ہے تاہم اس کے ساتھ درویش آباد کا اضافہ وہاں پر مدفون اک بزرگ کی نسبت سے ہے، بزرگ اللہ والے تھےاور ان کو درویش باجی کے نام سےپکارا جاتا تھا، آج اسی بنا پر اس علاقے کو کھولیاں درویش آباد کہا جاتا ہے، کھولیاں درویش آباد میں کئی محلے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں پولی والا یہ مرکز ہے اس علاقے کا اس کے علاوہ اپرکھولہ،چیٹرآلہ، ڈھیری زمان،چٹھہ، بیدہ،جموں نکہ، گدی، مانگپائ، باڑی،سیل، نلہ نکہ، کھیت، بٹہ، کلانگہ شامل ہیں کھولیاں درویش آباد میں سے کاغان ناران کو جانے والی مین شاہراہ گزر کر جاتی ہے، بظاہر یہ اک پہاڑی علاقہ ہے، ...

Make money by playing a very simple game

Aim, throw and claim Rewards! Lucky Toss brings you fun and gifts! Lucky Toss 3D is a Free casual Ring Toss game. It is also a fun game to kill time! It's exciting and it relieves boredom。 Lucky Toss 3D is fun and the best ring Toss ever! If you like Ring Toss or other toss games, you will love Lucky Toss: one of the most fun and addicting casual games ever. How to Play - Control the ring with your dominant finger. - Aim for your rewards - Toss the ring. - Fling the ring out towards the bottles and let go. Feature - Various rewards. - One tap and easy control. - Beautiful graphics and animation. - Addictive gameplay. - Awesome time killer game. Lucky Toss offers different kinds of rewards. After collecting enough puzzles and coins, you can have all the rewards immediately.Download Lucky Toss and start your journey to success! Download App

تلوں کے فائدے

تل ایک ذائقہ دار اور تیل سے بھر پور غذا ہے ۔ تل میں وٹامن بی، وٹامن ای، پائے جاتے ہیں۔  تل کو اکثر دوسری چیزوں کے ساتھ ملا کر کھایا جاتا ہے۔جیسے کلچہ پر تل، ریوڑیاں، گچک، کیک، بسکٹ، مٹھائیوں، تل اور گڑ کے لڈو، میٹھی اشیاء پر بھی تل کا استعمال کیا جاتا ہے۔  اس کے علاوہ کئی کھانوں میں بھی تلوں کا استعمال ہوتا ہے۔تل کی تاثیر گرم تر ہے ۔اس لئے اس کو گرمیوں میں کم استعمال کیا جاتا ہے اور سردی آتے ہی اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ پاکستان میں دیہات میں لوگ تل بڑی وافر مقدار میں کاشت کرتے ہیں اور یہ کسی بھی جنرل سٹور سے بآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تل امریکہ،اٹلی ،چین،بھارت اور جاپان میں کاشت کیا جاتا ہے۔ تلوں کو زیادہ دیر تک محفوظ بنانے کے لئے انہیں ہلکا سا بھون کر رکھ لیں اور روزانہ ایک سے دو چمچ شہد ملا کر کھا لیا کریں۔ چھوٹے بچے جو بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں  ان کو آدھا چمچ کھلایا جا سکتا ہے۔ پرانے زمانے میں پہلوان لوگ اس کا استعمال کرتے تھے  یعنی وہ اپنی طاقت بڑھانے کے لئے تلوں کا استعمال کرتے تھے۔تل مارکیٹ میں دو قسم کے ملتے ہیں  ایک کا رنگ سفید ہوتا ہے اور دوسرے کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔...

بواسیر

بواسیر  بواسیر)Piles(کا مرض عام ہے ۔ جلد توجہ نہ دینے اور ٹوٹکے کرنے سے اکثر مریض مرض کو پیچیدہ کر لیتے ہیں یہاں تک کہ معاملہ عمل جراحی تک جا پہنچتا ہے ۔ اگر بر وقت علاج معالجہ کیا جائے اور حفاظتی تدابیر و احتیاط کر لی جائے تو مرض پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔  بواسیر کی اقسام  بواسیر کی دو اقسام ہیں ۔  بواسیر خونی اور بواسیر بادی ۔  پہلی قسم میں خون آتا ہے جبکہ ثانی الذکر میں خون نہیں آتا ، جبکہ باقی علامات ایک جیسی ہوتی ہے ۔  بواسیر کس طرح ہوتی ہے ؟  گردش خون کے نظام میں دل اور پھیپھڑوں سے تازہ خون شریانوں کے ذریعے جسم کے تمام اعضاءکو ملتا ہے ، اس کے ساتھ آکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ پھر ان حصوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ والا خون واپس دل اور پھیپھڑوں تک وریدوں کےذریعے پہنچتا ہے ۔ مقعد میں خاص قسم کی وریدوں میں راستہ)Valves(نہ ہونے کی وجہ سے ان وریدوں میں خون اکٹھا ہو کر سوزش پیدا ہوجاتی ہے جو کہ بواسیر کہلاتی ہے ۔ اس طرح یہ مرض ہو جاتا ہے اور مناسب تدابیر نہ کی جائیں تو وریدیں اس قدر کمزور ہو جاتیہیں کہ تھوڑی سے رگڑ سے بھی پنکچر ہو کر خون خارج کرنے لگتی ہیں ۔ مقعد کے اوپر والے حصے کے اندر...

بوڑھے باپ نے بیٹوں کو سبق سیکھا دیا

ایک ضعیف العمر شخص جس کے 5 بیٹے تھے جب وہ بوڑھا ہوگیا تو اس نے اپنی ساری دولت بیٹوں میں تقسیم کردی اس نے سوچا ’’اب مجھے روپے پیسے کی کیا ضرورت ہے بقیہ ایام اپنے کے ہاں گزار لوں گا‘‘۔ پہلے وہ اپنے بڑے بیٹے کے گھر گیا اور اس کے پاس رہنے لگا۔ ابتدائی ایام میں تو بڑے بیٹے نے اس کی بہت خدمت کی اور آؤ بھگت کی اور کہا۔ آپ کا خیال رکھنا تو میرا فرض ہے مگر تھوڑے دنوں بعد وہ اپنے باپ سے بے زار ہوگیا۔ اب وہ اس کا ادب بھی نہ کرتا تھا بلکہ کبھی کبھی اپنے والد کو ڈانٹ لیتا تھا۔ بوڑھے کو نہ وقت پر کھانا ملتا اور نہ کپڑا۔آخر بوڑھا بھی اپنے بڑے بیٹے کے سلوک سے تنگ آگیا اور دوسرے بیٹے کے پاس چلاگیا۔ وہاں بھی ابتدائی ایام اچھے گزرے پھر منجھلا بیٹا بھی بڑے کی طرح بیزار ہوگیا اس کی بیوی تو اپنے سسر کے ساتھ بد زبانی بھی کرتی اور کہتی کہ ہم پہلے ہی مشکل سے گزر بسر کر رہے تھے اب تم نے بھی آکر اور بھی پریشان کردیا ہے ۔ بیچارا بوڑھا جلد ہی وہاں سے بھی اکتا گیا۔ پھر منجھلے بیٹے کے پاس گیا مگر اس کے سلوک سے بھی پریشان ہوکر سب سے چھوٹے اور لاڈلے بیٹے کے پاس جا پہنچا اور وہاں بھی تنگ ہوکر نکلا۔ بیچارے کو کہیں چین ...