Skip to main content

ترپھلہ کیا ہے اس کے فوائد کیا ہیں؟


قدیم دور کے اطباء کے علاوہ قدیم دور کے علما، فضلا اور صحت مند زندگی گزارنے والوں کے لیے ایک پسندیدہ دوا کے علاوہ خوراک کی طرح زندگی کا حصہ شمار کیا جاتا تھا۔ تین پھلوں کا یہ مجموعہ اپنی افادیت اور اثر آفرینی کے اعتبار سے واقعی قدرت کا عطیہ ہے۔ ترپھلہ میں تین پھل ہلیلہ، بلیلہ (بہیڑا) اور آملہ شامل ہیں۔ تینوں پھل برابر وزن میں گٹھلی وغیرہ صاف کرکے اچھی طرح پیس لیں، ترپھلہ تیار ہے۔
اس کا مداومت سے استعمال صحت کو برقرار رکھنے، جسمانی امراض کے خاتمے اور کثیرالوقوع امراض کے علاج میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ قدیم طریقہ علاج ویدک اور طب یونانی دونوں اس پر متفق ہیں کہ ترپھلہ عملاً سو دوائوں پر بھاری ہے۔ اس کی افادیت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ وید اور طبیب کہتے ہیں کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ علاج کی غرض سے ان تین پھلوں کے سوا اور کوئی دوا پیدا نہ فرماتے تو یہ ترپھلہ انسانوں کی شفا اور علاج کے لیے کافی تھا۔
ان تینوں پھلوں کی طبی افادیت کا ہم مختصر جائزہ لیتے ہیں۔
-1 ہلیلہ: طبی زبان میں ہلیلہ کے علاوہ اس کو عرفِ عام میں ہڑ بھی کہتے ہیں۔ تین قسم کے ہلیلہ جات بطور دوا استعمال ہوتے ہیں: ہلیلہ کابلی، ہلیلہ زرد، ہلیلہ سیاہ۔ طبی تحقیق کے مطابق افادیت کے اعتبار سے ہلیلہ کابلی درجہ اولیٰ رکھتی ہے، ممکن ہے کسی دور میں یہ ہلیلہ صرف کابل میں پیدا ہوتی اور پروان چڑھتی ہو، یا کابل سے برآمد ہوتی ہو، لیکن اب اس کے درخت پاکستان کی آب و ہوا میں بعض میدانی علاقوں میں پروان چڑھتے ہیں۔ سال میں ایک دفعہ بھرپور پھل لگتا ہے۔ ہلیلہ زرد دوسرے نمبر پر شمار ہوتی ہے اور یہ برصغیر کے اکثر علاقوں میں پروان چڑھتی ہے۔ ہلیلہ تازہ خوش رنگ، سڈول اور عمدہ نتائج کی حامل ہوتی ہے، تاہم اس کے پھل کو خشک کرکے محفوظ کیا جاتا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے اثرات کئی سال تک موجود رہتے ہیں۔
مولانا رومیؒ کی حیات کے بارے میں مؤرخ یہ بتاتے ہیں کہ وہ روزانہ ایک ہلیلہ چبا چبا کر کھاتے تھے، اگرچہ تازہ ہلیلہ کڑوی اور حلق کو خشک کرتی ہے۔ ہلیلہ کا استعمال صدیوں سے مربہ کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ اگر ہلیلہ کابلی یا زرد کا تازہ مربہ بنایا جائے تو اس کی افادیت کا جواب نہیں، لیکن ہمارے ہاں اکثر خشک ہلیلہ کو لے کر چونے میں بھگو کر مصنوعی طریقے سے سڈول کیا جاتا ہے اور اس کا مربہ تیار کیا جاتا ہے، بلکہ بعض اوقات خوش رنگ اور سیاہی مائل بنانے کے لیے ہلکا رنگ بھی دیا جاتا ہے۔ مربے کو خوش ذائقہ بنانے کے لیے مصنوعی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے ہلیلہ کی طبی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔ اگر مربہ تازہ ہلیلہ سے تیار ہو تو دائمی قبض کے لیے رات کو سوتے وقت ایک ہلیلہ دودھ سے کھانے کے بعد اپنے خوش گوار نتائج سے متاثر کرتی ہے۔ روزانہ رات کو ہلیلہ کھانے والے کبھی قبض کا شکار نہیں ہوتے، روزانہ اجابت بہ فراغت ہونے سے انسان ہشاش بشاش رہتا ہے، معدہ کی گرانی، گیس، تبخیر اور تیزابیت جنم نہیں لیتی۔ تازہ ہلیلہ کا مربہ ایک عدد، مغز بادام 10 عدد، سونف چٹکی بھر رات کو چبا کر کھانے کو معمول بنایا جائے تو بینائی برقرار رہتی ہے اور بعض اوقات معمولی کمزور نظر والے اصحاب کی عینک تک اتر جاتی ہے۔ شوگر کے مریض ہلیلہ کے استعمال سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
ترپھلہ میں استعمال کرنے کے لیے خشک ہلیلہ کابلی یا ہلیلہ زرد کا چھلکا اتار کر گٹھلی پھینک دی جاتی ہے اور پوست استعمال کیا جاتا ہے۔
پوست ہلیلہ، گلِ سرخ، سنامکی برابر وزن لے کر سفوف تیار کرکے حسبِ ذوق نمک یا چینی ملاکر سفوف تیار کرلیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچی بھر دودھ کے ساتھ نوش کریں، دائمی قبض کا خاتمہ اللہ کے فضل سے ہمیشہ کے لیے ہوجاتا ہے۔
ہلیلہ سیاہ کو گھی میں بریاں کرکے سونف ملاکر سفوف تیار کیا جاتا ہے جو کم مقدار میں کھائیں تو سنگرہنی اور بار بار اجابت کا خاتمہ کرتا ہے، اگر زیادہ مقدار میں کھائیں تو پرانی سے پرانی قبض کا خاتمہ کرتا ہے۔
-2 بلیلہ: عرفِ عام میں اسے بہیٹرا بھی کہتے ہیں۔ پہلے یہ پھل ہندوستان سے درآمد کیا جاتا تھا، اب اس کے پودے پنجاب کے میدانی علاقے میں تجارتی نقطہ نظر سے لگائے جاتے ہیں۔ اس کے درخت بھی اخروٹ کے درخت کی طرح کثیر مقدار میں پھل سے لد جاتے ہیں۔ عام طور پر پھل کو اتار کر خشک کرلیا جاتا ہے۔ اس پھل کا بھی چھلکا بطور دوا استعمال ہوتا ہے۔ طبی دوا کے طور پر اس کا استعمال بھوک کی کمی کو دور کرنے، غذا کو ہضم کرنے، پیٹ کی گیس کے خاتمے، ڈکار، معدہ کی گرانی، پیاس کی زیادتی اور آنکھوں کے فعل کو تیز کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جدید طب کے مطابق اس میں کیلشیم اور آئرن کی کمی کو دور کرنے کی بھی صلاحیت ہے، اس کی گٹھلی کو توڑا جائے تو سبز رنگ کا مغز نکلتا جو حافظہ اور سر درد کے لیے بے حد مفید ہے۔
بلیلہ کا چھلکا خشک کرکے ترپھلہ میں ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، دوا میں اس کا تنہا استعمال بھی قبض کے خاتمے کے لیے مفید ہے۔
-3 آملہ…آنولہ: آملہ کے بارے عام اصطلاح بنارسی آملہ استعمال ہوتی ہے۔ ممکن ہے کہ بنارس کا آملہ اپنے بڑے سائز اور افادیت کے اعتبار سے درجہ اولیٰ رکھتا ہو، تاہم آملہ اب کثیر مقدار میں بطور تجارت بویا جاتا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں کی آب و ہوا اس پودے کے لیے انتہائی سازگار ہے اور جہاں جہاں اس کے درخت ہیں، منوں جھاڑ دیتے ہیں۔ عام طور پر وہ آملہ جو چھوٹے سائز میں ہوتا ہے اُسے دیسی آملہ کہا جاتا ہے، اور جو موٹے سائز کا ہوتا ہے اسے بنارسی یا ولایتی آملہ کہا جاتا ہے۔ یہ خوش رنگ پھل بھی ہلیلہ کی طرح کثیر الفوائد ہے۔
مربہ ہلیلہ کی طرح مربہ آملہ بھی صدیوں سے انسان استعمال کرکے قدرت کے اس عطیے سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مربہ آملہ کا خالی پیٹ استعمال بھوک لگاتا ہے، پیاس کو کم کرتا ہے، معدہ کی تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے، اختلاجِ قلب، دل کی گھبراہٹ میں مربہ آملہ ایک عمدہ تحفہ ہے۔
ہاتھ پائوں کی جلن، پیشاب کی جلن، بے جا پسینہ آنے میں بے حد مفید ہے۔ آملہ بینائی کو تیز کرتا ہے۔ قدیم اطباء نے اس کو مختلف سُرموں میں استعمال کیا ہے۔ بالوں کو سیاہ کرتا ہے، سیاہی کو برقرار رکھتا ہے، سر درد میں مفید ہے، بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ جن لوگوں کو دماغی خشکی سے نیند نہیں آتی وہ اس کے تیل کی مالش کریں۔ بھوک کی کمی دور کرنے کے لیے بطور سالن پکاکر کھایا جاتا ہے۔ اس کا اچار معدہ کے امراض میں مفید ہے۔ شربتِ آملہ یرقان کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ اکثر لوگ موسم گرما میں شکایت کرتے ہیں کہ صبح اٹھتے وقت منہ خشک اور کڑوا ہوتا ہے، حلق میں کانٹے چبھتے ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے خالی معدہ مربہ آملہ کا استعمال شافی علاج ہے۔
غرضیکہ یہ مفید پھل دل کے امراض، معدے کے امراض، آنکھوں اور بالوں کے امراض، آنتوں اور مثانہ کے امراض، کمر درد، ٹانگوں کے درد، وٹامن سی اور ڈی کی کمی سے پیدا ہونے والے تمام عوارض میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
ان تینوں پھلوں کے تیار کردہ سفوف کو ترپھلہ کہا جاتا ہے۔ ترپھلہ میں چونکہ ہلیلہ اور بلیلہ خشک ہونے کی بنا پر خشکی پیدا کرتے ہیں، لہٰذا اطباء ترپھلہ تیار کرنے کے بعد اس کو گائے کے گھی، روغنِ بادام یا روغنِ زیتون سے چرب کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ایک پائو ترپھلہ میں ایک یا دو چمچی گھی، روغنِ بادام یا روغنِ زیتون ڈال کر ہاتھوں سے مَل لیں، یہ مچرب ترپھلہ بے حد مفید ہے۔
ترپھلہ کا روزانہ استعمال بہت سی دوائوں سے نجات دیتا ہے۔ قبض نہ ہو تو درجنوں امراض جنم ہی نہیں لیتے۔ تبخیر معدہ، گیس، تیزابیت، معدہ کی جلن، ڈکار، معدہ کی گرانی کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔
پیٹ میں ہونے والے کیڑے، ان کے انڈے ترپھلہ سے نکلنے والے Juice سے مر جاتے ہیں۔ غذا کو ہضم کرنے اور بھوک لگانے کے لیے اس سے پیدا ہونے والے Enzyme اور Pepsine انتہائی مفید دوا ہیں۔ ترپھلہ کو مسلسل استعمال کرنے والے لوگوں کے بال برسوں تک سیاہ رہتے ہیں، بینائی برقرار رہتی ہے اور کمزور نہیں ہوتی۔ دعوے کے طور پر نہیں بلکہ تجربے کے طور پر یہ راز قارئین کی نذرہے کہ میں نے میٹرک سے لے کر فارغ التحصیل ہونے تک تقریباً آٹھ نو سال مسلسل رات کو ترپھلہ استعمال کیا۔ الحمدللہ ساٹھ سال کی عمر تک کوئی بال سفید نہیں تھا، اور آج زندگی کی 72 ویں بہار دیکھ رہا ہوں، اللہ کا احسان ہے کہ اب بھی اخبار اور قرآن پاک پڑھتے ہوئے عینک کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
ترپھلہ بطور شیمپو:آج مارکیٹ میں درجنوں مہنگے شیمپو فروخت ہورہے ہیں جن کے منفی اثرات بالوں کی سفیدی اور بالوں کے جڑ سے اکھڑنے کی صورت میں نظر آتے ہیں، کیونکہ وقتی طور پر بالوں کی چمک اور صفائی کے لیے کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں۔ ترپھلہ شیمپو کی طرح استعمال کریں اور دعا دیں۔ رات کو چمچی بھر ترپھلہ کسی شیشے یا چینی کے برتن میں کپ بھر پانی میں بھگودیں (ایلمونیم کا برتن ہرگز استعمال نہ کریں)، نہانے سے پہلے اچھی طرح اس پانی سے بالوں کی جڑوں تک بال دھوئیں۔ خشکی اور بالوں کا گرنا بند ہوجائے گا (ان شاء اللہ)، بال سیاہ بھی رہیں گے۔ اگر شیمپو کو مزید مفید بنانا ہو تو اس میں شکاکائی بھی باریک کرکے ملالیں۔
ترپھلہ ایک آسانی سے تیار ہونے والا سفوف ہے، بازار سے بھی آسانی سے دستیاب ہے، اور اپنی افادیت کی وجہ سے سو دوائوں پر بھاری اور شفا کا خزینہ ہے۔ سر درد، نزلہ، زکام کے لیے جتنے اطریفل جات صدیوں سے استعمال کیے جارہے ہیں، سب میں بنیادی دوا ترپھلہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Add Jamil Noori Nastaliq to all companies' Android mobiles

), Huawei (EMUI), SAMSUNG, Vivo, Oppo, Realme,Tecno & Inifinix You can change custom font style for Xiaomi,huawei,samsung,vivo,opp,realme without ROOT. # SAMSUNG supported versions - Kitkat and below - Lollipop (5.0 to 5.1.1) - Marshmallow (6.0 to 6.0.1) - Nougat (7.0 to 7.1.2) - Oreo & upper (8.0++) - Pie (9.0) OneUI - Custom Font Not Working On Android10 :'( But, We can change font with official monotype flipfont # MIUI supported versions - MIUI Version 7 to 12 # Vivo - iTheme 4.0.0.1+++ # Oppo -  All # Realme - All # Huawei - All Models # Tecno & Inifinix - All Models All in One Android Font Changer ;) #zFont Changelogs ========== 01/08/2020 [2.4.6] - Fix Vivo Bugs 31/07/2020 [2.4.5] - Supported Tecno & Inifinix - Added Uninstall iTheme Guide (VIVO) 14/07/2020 [2.4.4] - Now Support MIUI 10, 11, 12 🤩 No more change it back to default 😎 Because we replace custom font with an official font. (Requires Mi Account) - Added Remove Ads Option! - Fix Not Working on Andr...

A Quick and Pro Video Editor

ود آؤٹ (واٹرمارک) ویڈیو ایڈیٹر اگر آپ پلے سٹور سے ویڈیو ایڈیٹنگز کے لیے ایپ ڈاؤنلوں کرتے ہیں اور ویڈیو تیار ہونے کے بعد ویڈیو پر ایپ کا (مارک) یعنی نام شو ہوتا ہے تو پریشانی کی بات نہیں۔ آج میں آپ کو ایک ایسا ایپ بتانے والا ہوں جس سے آپ یوٹیوب فیس بک انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا کے لیے بہترین ویڈیوز اپنے موبائیل فون پر بنا سکیں گے۔ ایپ کا واٹر مارک بھی شو نہیں ہو گا، اور پلے سٹور کی پالیسی کے عین مطابق لیگل طریقے سے ڈاؤنلوڈ بھی ہو جائے گی بالکل فری میں۔ اس ایڈیٹنگ ایپ میں ٹیمپلیٹ بھی دستاب ہیں۔ سلو موشن، فاسٹ موشن، زوم ان، آؤٹ چاروں طرف، اور ریورس ویڈیو کا آپشن بھی موجود ہے۔ اس ایپ کی مدد سے اپنی ویڈیو میں سٹیکر گفٹ ٹیکسٹ بھی ایڈ کر سکتے ہیں، اور بہترین کوالٹی کے فلٹر لگا سکتے ہیں۔ A Quick and Pro Video Editor VN, Best FREE HD Video Editor and Video Maker with all features, trim & cut video/movie/footage, blur the background and crop add music, sticker, multi-layer timeline, chroma key, green screen and video effects! Simple, but powerful as a desktop editor, VN is suitable for b...

One-click photo dance video maker app

Instantly convert a photo of anyone into a funny realistic GIF of them dancing! Make your friends, parents, grandma and grandpa dance! Jiggy is a DeepFake app that makes people in your photos come to life and dance hilariously! - Photorealistic body deepfake video - Get instant results, no manual editing - The best way to prank your friends! - Over 100 unique & funny dances - Deep fakes app - Dancing friends animator - Human animation creator - Convert old photos to dance videos! - Amazing camera filters - Replace overused emojis with personal GIFs - Make funny GIF for chats - Impress anyone with your cool dance moves - Image to video converter - Share to Story, social media or save to gallery - Real human puppeteer - Move your body! - Floss trolling joke - Face swap video - Realistic Jib Jab The clock is ticking... Tik... Tok... Get Jiggy now! Everybody dance now! Download App

موبائیل فون سے فری ویڈیو ایڈٹ کرنا سیکھیں بغیر واٹر مارک ایپ کے

Blur Video let you blur your video in an easy and creative ways. Blur Video is a utility to blur all your video in the format Mp4, 3gp and Wmv for Instagram, Snapchat or other social networks Blur Video Editor main features: 1) Free Style Blur. You can blur left and right sides, up and down, create a blur square around any video as well as choose to blur the inside or outside of any fixed shape. Choose if squaring the video first, what and where you want to blur and select the intensity. 2) Instagram no Crop. You can add the blur effect in the missing area to square your videos. But why just blur..? be creative, stand out of the most adding effects or something completely and truly yours. The free space is for your fantasy. 3) Fun Blur. Select a shape, select inside or outside, play the video, move your finger on the video. Check the preview. If you like, then process, otherwise repeat. Get fun with your friends. Watch and share your videos on Intagram, Snapchat or other socia...

بواسیر

بواسیر  بواسیر)Piles(کا مرض عام ہے ۔ جلد توجہ نہ دینے اور ٹوٹکے کرنے سے اکثر مریض مرض کو پیچیدہ کر لیتے ہیں یہاں تک کہ معاملہ عمل جراحی تک جا پہنچتا ہے ۔ اگر بر وقت علاج معالجہ کیا جائے اور حفاظتی تدابیر و احتیاط کر لی جائے تو مرض پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔  بواسیر کی اقسام  بواسیر کی دو اقسام ہیں ۔  بواسیر خونی اور بواسیر بادی ۔  پہلی قسم میں خون آتا ہے جبکہ ثانی الذکر میں خون نہیں آتا ، جبکہ باقی علامات ایک جیسی ہوتی ہے ۔  بواسیر کس طرح ہوتی ہے ؟  گردش خون کے نظام میں دل اور پھیپھڑوں سے تازہ خون شریانوں کے ذریعے جسم کے تمام اعضاءکو ملتا ہے ، اس کے ساتھ آکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ پھر ان حصوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ والا خون واپس دل اور پھیپھڑوں تک وریدوں کےذریعے پہنچتا ہے ۔ مقعد میں خاص قسم کی وریدوں میں راستہ)Valves(نہ ہونے کی وجہ سے ان وریدوں میں خون اکٹھا ہو کر سوزش پیدا ہوجاتی ہے جو کہ بواسیر کہلاتی ہے ۔ اس طرح یہ مرض ہو جاتا ہے اور مناسب تدابیر نہ کی جائیں تو وریدیں اس قدر کمزور ہو جاتیہیں کہ تھوڑی سے رگڑ سے بھی پنکچر ہو کر خون خارج کرنے لگتی ہیں ۔ مقعد کے اوپر والے حصے کے اندر...

Make money by playing a very simple game

Aim, throw and claim Rewards! Lucky Toss brings you fun and gifts! Lucky Toss 3D is a Free casual Ring Toss game. It is also a fun game to kill time! It's exciting and it relieves boredom。 Lucky Toss 3D is fun and the best ring Toss ever! If you like Ring Toss or other toss games, you will love Lucky Toss: one of the most fun and addicting casual games ever. How to Play - Control the ring with your dominant finger. - Aim for your rewards - Toss the ring. - Fling the ring out towards the bottles and let go. Feature - Various rewards. - One tap and easy control. - Beautiful graphics and animation. - Addictive gameplay. - Awesome time killer game. Lucky Toss offers different kinds of rewards. After collecting enough puzzles and coins, you can have all the rewards immediately.Download Lucky Toss and start your journey to success! Download App

Great app for mobile graphic design enthusiasts

Canva makes design and video editing amazingly simple (and fun)! 🙌 Create stunning logo & poster designs with your photos and videos—even if you’re not a design expert! A versatile free graphic design app: full editor, Instagram story maker, video maker, video collage creator, logo maker and poster maker, book creator & mood board creator — Canva is the ultimate editing app. Design your Instagram Highlight cover, Instagram Story or no crop posts, create a logo and banner for social networks: Facebook, Pinterest and Twitter. You can also make birthday invitations & wedding invites. Stay on brand with our logo creator or logo designer for your business cards, posters or Instagram posts. Available on your phone & computer to jump back into your design anytime, anywhere. How to Use Canva 1. Start from scratch or a ready-to-use design Create a design with our blank canvas, or save time and use any of our 60,000 FREE templates created by professional designers, inclu...

ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے 2 نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ یہ کم قیمت

یہ کم قیمت اسمارٹ فونز نوکیا 2.4 اور نوکیا 3.4 ہیں جو آغاز میں یورپ میں دستیاب ہوں گے، تاہم جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔ نوکیا 3.4 اکتوبر کے شروع جبکہ نوکیا 2.4 ستمبر کے آخر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ نوکیا 3.4 فوٹو بشکریہ نوکیا نوکیا کے اس فون میں 6.3 ان ای ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک انٹری لیول فون ہے جس کی تصدق کوالکوم کے اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر سے ہوتی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد اسے اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈفون جیک اور بلیوٹوتھ 4.2 کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن مختص کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ بیک پر موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل پرائمری سنسر اور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔ اس فون کی ...

انار بیچنے والی بوڑھی عورت اور ایک آدمی کی دلچسپ کہانی

وزن و پیمائش اور قیمت کی ادا ئیگی سے فارغ ہوکر وہ انار کو چاک کرتا اور ایک دانہ اپنے منھ میں ڈال کے شکایت کرتا کہ یہ تو کھٹے ہیں ….اور یہ کہہ کے وہ انار اس بوڑھی عورت کے حوالے کر دیتا….. وہ بزرگ عورت ایک دانہ چکھ کے کہتی “یہ تو با لکل میٹھا ہے” مگر تب تک وہ خریدار اپنا تھیلہ لیکے وہا ں سے جا چکا ہوتا ہے. …اس شخص کی زوجہ بھی ہر بار اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی …. اس کی بیوی نے پوچھا “جب اس کے انار ہمیشہ میٹھے ہی نکلتے ہیں تو یہ روز کا ڈرامہ کیسا..” اس شخص نے مسکرا کے جواب دیا ” وہ بوڑھی ماں میٹھے انار ہی بیچتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے وہ خود اس کو کھانے سے محروم ہیں …اس ترکیب سے میں ان کو ایک انار بلا کسی قیمت کے کھلانے میں کامیاب ہو جا تا ہوں …بس اتنی سی بات ہے” اس بوڑھی عورت کے سامنے ایک سبزی فروش عورت روزانہ یہ تماشہ دیکھتی تھی …… سو وہ ایک دن پوچھ بیٹھی “یہ آدمی روزانہ تمہارے انار میں نقص نکال دیتا ہے اور تم ہو کہ ہمیشہ ایک زائد انار وزن کرتی ہو…کیا وجہ ہے؟؟؟” یہ سن کے بوڑھی عورت کے لبوں پر مسکراھٹ کھیل گئی اور وہ گویا ہوئی “میں جانتی ہو ں کہ وہ ایسا مجھے ایک انار کھلانے کے لیے کرتا ہے اور ...

کمر درد کے بہترین گھریلو نسخے

 خواتین کو اکثر کمر درد کی شکایت رہتی ہے۔ کمر میں دکھن اور عرق النسا (Sciatica) بھی یہی ہوتا ہے۔ کمر کے نچلے حصے کا درد مردوں کی بہ نسبت خواتین کو زیادہ ہوتا ہے۔  ہڈیوں کے عارضے کی وجہ سے کمر درد کی خواتین مریض عام دیکھنے میں آتی ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں جیسے یہ درد وزن اٹھانے یا جھکنے پر ہوتا ہے جس کی بالعموم ناف ٹلنا کہا جاتا ہے۔ جسمانی وضع قطع بالخصوص موٹاپے کی بناپر کمر درد۔ مہروں، کمر یا پشت کے باہر متصل مہروں میں پیدائشی نقص، پشت کے عضلات کی سوزش کی بنا پر کمر درد۔ مہروں کا کھسک جانایا حرام مغز کا دب جانا۔ بعض اوقات یہ درد زیادہ آرام یا ورزش کرنے سے بھی ہو جاتا ہے۔ کمر کے نچلے حصے کا سوتے وقت چت لیٹنے یا کروٹ لینے پر بھی شروع ہو جاتا ہے۔ درد گردہ کی وجہ سے بھی پشت کے ایک طرف درد چھڑ جاتا ہے اسی طرح قبض، کسی ہیباری یا کینسر کی وجہ سے بھی کمر کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے۔ نفسیاتی دباؤ سے بھی کمر درد اٹھتا ہے۔ کمر کا نچلا حصہ ہمارے جسم کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہے۔ کمر کو موڑتے، گھماتے، جھکتے وقت اسی حصے کوحرکت کرنا ہوتی ہے۔  دوران حمل مریضہ کو کھچاؤ، اعصابی تنائی سے واسطہ پڑتا ہے۔ یہ ...